بھٹکل:29؍فروری(ایس اؤنیوز)گرین ویلی نیشنل اسکول اینڈ پی یو کالج شیرور میں 29فروری 2020بروز سنیچر اسکول کے معصوم بچوں کا ’کنڈرگارٹن اسٹوڈنٹس کا گریجویشن ڈے ‘ خوبصورت انداز میں منایا گیا۔
اگیانندا اسکول شرور کی پرنسپال مس امیتا شٹی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے بچوں سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ والدین بچوں کو موبائیل سے دور رکھیں، کیونکہ والدین ہی رول ماڈل ہیں انہی کو دیکھ کر بچے سیکھتے ہیں۔ کام کرنے کے دوران بچوں کو خاموش رکھنے کے لئے موبائیل یا جنک فوڈ نہ دینے کی اپیل کی۔ انہو ں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں پر اعتماد رکھیں وہ کسی نہ کسی دن اپنی صلاحیت کا اظہار کرے گا۔
پرنسپال ڈاکٹر جان میاتھیو نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف دلچسپ ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ اور بچوں کو اسناد کے ساتھ خصوصی انعامات سے نوازاگیا۔ ولیمن میاتھیوس،آفرین، جیوتی اور تھریسا ڈائس پر موجود تھیں۔